پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں،ملک بھر میں سلسلہ 7 جون تک جاری رہنے کا امکان

بارش کا امکان rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم رہے گا، ان اضلاع میں آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

ملک کے بعض میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

5 جون کے بعد پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی عائد

محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ خیبر پختونخواکے بعض بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال،جہلم،گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال اورلاہور میں بارش کاامکان ہے۔

قصور،اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ، گجرات،خوشاب، سرگودھا، میانوالی میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔

کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان، کرم، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی بعض مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ٹی ایم اے نے 6 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

آٹا، میدہ، روٹی ، نان اور سوجی کی قیمتوں میں 48 فیصد تک کمی ہوئی، وزیر خوراک

راولپنڈی،مری، گلیات،اٹک چکوال جہلم اور منڈی بہاوالدین میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ،نارروال،خوشاب،سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کے امکانات ہیں۔

لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں بھی بارش اور طوفان کی پیشگوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے بارے میں الرٹ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث رواں ہفتے گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے بارشوں کے الرٹ کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں آج 4 جون سے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں