ایف آئی اے کی انکوائری میں شامل ہوں گے،حسن رؤف

rauf hassan

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما حسن رؤف نے کہا ہے کہ ہم ایف آئی اے کی انکوائری میں شامل ہونگےاور قانونی تقاضے پورے کریں گے، شیر افضل مروت کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا حصہ نہیں رہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس”میں گفتگو کرتے ہوئے حسن رؤف نے کہا ہے کہ ہم ایف آئی اے کی انکوائری میں شامل ہو کر تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے۔ٹویٹر اکاؤ نٹ سے ٹویٹ ہٹانے کی کچھ لوگوں نے رائے دی تھی، جمعرات کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، ان سے اس معاملے پر بھی بات ہو گی۔

میاں محمود الرشید کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

انہوں نے کہا کہ ہم نے راولپنڈی اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی تھی لیکن ہمیں روات میں جلسے کی اجازت دی گئی،جسے ہم نے مستردکرتے ہوئےجلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حسن رؤف کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دیا ہے ،وہ اب کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں ۔


متعلقہ خبریں