اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا آغاز ، تین رکنی کمیٹی تشکیل

بلدیاتی انتخابات

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 125 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی، ابتدائی حلقہ بندیوں کا عمل 19 جون تک مکمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت 20 جون کو کی جائے گی ، حلقہ بندیاں 23 جولائی کو مکمل ہوں گی، حلقہ بندیاں 7 ویں مردم شماری کے اعداد وشمار کے مطابق کی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ انتخابات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو حلقہ بندی کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں