حیدرآباد، دکان میں سلنڈر دھماکہ،6 افراد جاں بحق، 60سے زائدزخمی

CELNEDER BLAST

حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد کی دکان میں سلنڈر دھماکہ سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو1122 نے بتایا ہے کہ حیدرآباد میں سلنڈرکی دکان میں دھماکا ہوا، زخمیوں کی کراچی منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے،  سول برنس وارڈ 27 زخمیوں کومنتقل کیا گیاجن میں 6 شدید زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ہیں۔

نیب میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

سول اسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر آفتاب نے بتایا ہے کہ 60 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 23 کو کراچی ریفر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن مریضوں کو کراچی ہسپتال ریفر کیا گیا وہ 60فیصد سے زائد جھلسے ہوئے ہیں۔ 20 کے قریب معمولی زخمی تھےجنہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔دکان میں سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا۔


متعلقہ خبریں