سندھ کابینہ نے کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے سندھ حکومت ان بسوں کا کرایہ دیتی رہےگی،8سال کے بعد یہ بسیں سندھ حکومت کی ملکیت ہوجائیں گی۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر7ہزار 167 سمز بحال
سندھ کابینہ نے ان بسوں کے 6 ماہ کےکرائے 41 کروڑ 25 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی،سندھ کابینہ اگلے 7 سالوں کیلئے 82 کروڑ 50 لاکھ روپے ہر سال دیتی رہے گی۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق اس وقت 50 بسیں3 روٹس پر چل رہی ہیں۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا سندھ کے عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں،سندھ کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
کابینہ نےنئے اساتذہ کی بھرتی کی منظوری دی،سندھ کابینہ اجلاس ایجنڈے میں 42پوائنٹس پربات چیت کی گئی،سڑکوں اور نالوں میں ملبہ پھینکنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
پاکستان کا ایم ایم ون ’’پاک سیٹ‘‘ سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیا
مسمار کیے گئے گھروں کا ملبہ نالوں میں پھینکنے سے نالے بند ہوجاتے ہیں،سندھ کے 48محکموں میں سے 16 کو ڈیجٹیلائز کرنے جارہے ہیں،ملیر ایکسپریس کے پاس موجود اراضی کو لیز پر دینے جارہے ہیں۔
اجلاس میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیلئے ایک بڑی رقم مختص کرنے کی منظوری دی گئی ،چیف سیکریٹری سندھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔
اسٹیل ملز کی زمین پر ایکسپورٹ پروسسنگ زون بنایا جائے گا،ایکسپورٹ زون کے پیسوں سے اسٹیل ملز کو پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا،گھروں میں کام کرنے والے افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
سرکاری ملازمین کیلئے مختلف سوسائٹیز بنائی جائیں گی ،لوئر گریڈ کے ملازمین کو نہایت کم ریٹ پر قسطوں پر پلاٹ دئیے جائیں گے ،ہزاروں ایکڑ زمین سندھ حکومت اپنے ملازمین کو فراہم کرے گی۔
وفاقی بجٹ میں سولر پینلز مہنگے ہو نے کا امکان
ای وی بسز کو نئے روٹ پر بھی شروع کیا جائے گا ،ہمارا 8ہزارماحول دوست بسوں کا ٹارگٹ ہے ،کابینہ نے حب ڈیم سے 100ایم جی ڈی پانی کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے ،کراچی کے شہریوں کو حب ڈیم سے پانی فراہم کیا جائے گا۔
ای وی بسز پر ابھی تک حکومت کا ایک بھی پیسہ نہیں لگا ،ماحول دوست بسز پاکستان میں بن رہی ہیں جس پر شکر ادا کرنا چاہیے ۔