چیمسفرڈ: انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
پاک انگلینڈ ویمنز ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 178 رنز سے شکست دے دی۔ 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 30 ویں اوور میں 124 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
قومی ٹیم کی منیبہ علی 47 اور عالیہ ریاض 36 رنز بنا کر نمایں رہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کے شہر چیمسفرڈ میں ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کی کپتان ہیٹر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سکیور برنٹ 124 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کا خطرہ
ڈینی وائٹ نے 44 اور ایلس کیپسی نے 39 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 2 جبکہ فاطمہ ثنا، ندا ڈار، ڈیانا بیگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ ویمنز ٹیم نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کی ہے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
اس سے قبل 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں بھی انگلش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا۔