چارپائیاں و دیگر اشیا چوری کرنے کے مقدمے میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور

Fawad Ch

لاہور ہائیکورٹ نے چوری کے مقدمے میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔

فواد چوہدری کی پنڈ دادنخان میں چوری کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس امجد رفیق نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

آئی ایم ایف کا نئے قرض پروگرام کیلئے ڈومور کا مطالبہ

فواد چوہدری اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا  سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں،

پنڈ دادن خان میں چارپائیاں اور دیگر اشیاء کی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ سیاسی وابستگی کے باعث درج کیا گیا ہے۔

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر7ہزار 167 سمز بحال

نو مئی کے مقدمات سمیت اب چوری کے مقدمات میں بھی نامزد کر دیا گیا ہے،عدالت مقدمہ میں درخواست ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں