21 جون: سال کا طویل اور گرم ترین دن

21 جون: سال کا طویل اور گرم ترین دن | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان سمیت شمالی نصف کُرے میں واقع ممالک میں آج 21 جون کو سال کا طویل ترین اور گرم ترین دن ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں طلوع آفتاب کا وقت صبح چار بج کر 57 منٹ تھا اور غروب آفتاب شام سات بج کر 21 منٹ پر ہوگا۔ اس طرح ایک دن کا دورانیہ 14 گھنٹے اور 23 منٹ بنتا ہے۔

انقلاب شمسی (سولسٹیس) سال میں دو مرتبہ آتا ہے جسں میں ایک 21 جون اور دوسرا 22 دسمبر کو آتا ہے۔ آج سورج کی کرنیں خط سرطان پر سیدھی پڑرہی ہیں اس لیے آج گرمیوں کا گرم اور لمبا ترین دن ہے۔

خط جدی پر آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور لمبی رات ہوگی۔ 22 دسمبر کو خط سرطان پر سب سے چھوٹا اور اس کے عین مخالف سمت میں واقع خط جدی پر سال کا سب سے لمبا دن ہوگا۔

آج دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا تاہم کل سے زمین اپنا زاویہ بدلے گی اور 28 جون سے بتدریج دن چھوٹے ہونے شروع ہوں گے۔ کل سے سورج دیر سے طلوع اور جلد غروب ہوگا۔


متعلقہ خبریں