پاکستان، انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ، آخری میچ کل ہو گا

pak vs england

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار بین الاقوامی ٹی 20میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا، آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ کارڈف میں منگل کی شب بارش کی وجہ سے ایک بال بھی نہ کرائی جا سکی اور میچ بغیر کھیل کے ختم کر دیا گیا تھا۔مسلسل بارش کے باعث کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں شیڈول اس میچ کا ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

‘انگلینڈ سیریز سے بہتر ورلڈکپ وارم اپ میچز کھیل لیتے’، شائقین کا قومی ٹیم کو مشورہ

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں ہوم ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ہوم ٹیم کو چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، جبکہ آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار بین الاقوامی ٹی 20میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ کل جمعرات 30مئی کو اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا جو روشنیوں میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں