عمران خان ، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود قریشی کو جیل میں روم کولر کی سہولت دیدی گئی

عمران خان

اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے شدید گرمی کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو روم کولر کی سہولت فراہم کر دی ہے ۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ سائفر کیس میں قید شاہ محمود قریشی کو بھی روم کولر فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر قیدیوں کو بیرکوں میں ٹھنڈا پانی فراہم کر دیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر اضافی واٹر کولر نصب کردیئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی خدشات، اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کیلئے پابندی عائد

جیل انتظامیہ نے بتایا کہ گرمی کے پیش نظر جیل میں قیدیوں کو مشروبات بھی فراہم کئے جا رہے ہیں، ہائی پروفائل دہشتگردوں کی بیرکوں میں ٹھنڈا پانی موجود ہے۔ اس کے علاوہ قیدیوں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے دیگر انتظامات بھی کر لیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں