رونالڈو نے گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

ronaldo

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں زیادہ سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق النصر کے رونالڈو کے الاتحاد کے خلاف 2 گول سے مجموعی گول 35 ہو گئے۔ اس سے پہلے 2019 میں عبدالرزاق حمداللہ نے 34 گول کیے تھے۔

اس سے قبل معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2024 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بھی قرار دیئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، پیٹ کمنز کی موجودگی میں آسٹریلیا کی کپتانی مچل مارش کے سپرد

غیر ملکی جریدے نے 2024 میں سب سے زیادہ کمانے والے 50 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی۔ فہرست کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 12 ماہ کے دوران 26 کروڑ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں