راولپنڈی: ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی محمد فخرسلطان راجہ کو تبدیل کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔
پنجاب کی نگراں حکومت نے الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں راولپنڈی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کیے ہیں جس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف کو تبدیل کر کے ان کی جگہ فلائٹ لیفٹننٹ ریٹائرڈ عمران یعقوب کو تعینات کیا گیا ہے۔
ایس پی راولپنڈی علی رضا کو ایس پی صدر ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایس پی راولپنڈی محمد عاصم کو ایس پی راول ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایس پی پوٹھوہار سید علی کو بھی تبدیل کرکے ان کی جگہ ساجد حسین کھوکھر کو ایس پی پوٹھوہار تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈپارٹمنٹ آصف طفیل کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔