نیویارک: مائیکرو سافٹ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کمپیوٹرز کی تیاری پر کام کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکرو سافٹ کمپنی نے ایک ایونٹ میں “کو پائلٹ پلس” نامی کمپیوٹرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ جو نئی طرح کے ونڈوز کمپیوٹرز ہوں گے۔
ان کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپس میں ایسے ہارڈ وئیر کو استعمال کیا جائے گا۔ جو جنریٹیو اے آئی کو پائلٹ ماڈل کو کلاؤڈ کی بجائے مشین کے اندر ہی پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔
اس مقصد کیلئے ایسے چپ سیٹ کی ضرورت ہو گی جو نیورل پراسیسنگ یونٹ (این پی یو) سے لیس ہو۔ مائیکرو سافٹ نے کمپیوٹرز تیار کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چپس بنانے والے اداروں سے بھی اشتراک کیا ہے۔ پائلٹ پلس لیپ ٹاپس 18 جون سے مختلف ممالک میں دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 30 مئی کو اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا
مائیکرو سافٹ کے کنزیومر چیف مارکیٹنگ آفیسر یوسف مہدی نے کہا کہ کمپنی کی جانب سے ونڈوز کمپیوٹرز کو مکمل طور پر بدلا جا رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کو پائلٹ پلس کمپیوٹرز اب تک سب سے طاقتور ترین کمپیوٹرز ہوں گے۔ طاقتور ترین ہونے کے باوجود یہ کمپیوٹرز بہت زیادہ پتلے اور ہلکے وزن کے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مریخ پر انسانوں کو لے جانے والا تیز ترین راکٹ، ناسا نے کام شروع کر دیا
یوسف مہدی نے کہا کہ ایسے کمپیوٹرز میں کم از کم ریم 16 جی بی ہو گی۔ اسٹوریج 256 جی بی ہو گی جو فی سیکنڈ 40 Tera آپریشنز کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کو پائلٹس پلس کمپیوٹرز دیگر کمپنیوں کے میک بک ائیرز کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ تیز ہوں گے۔ اے آئی لیپ ٹاپس میں مسلسل 22 گھنٹے تک ویڈیوز کو بغیر چارج کیے چلانا ممکن ہو گا۔
ان ڈیوائسز میں 40 سے زائد اے آئی ماڈلز موجود ہوں گے۔ جن کو ونڈوز 11 کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر افعال کی افادیت بہتر ہوسکے۔