نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملہ کردیا۔
رؤف حسن پر سیکٹر جی سیون میں حملہ کیا گیا،تھانہ آبپارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات ونشریات پر تشدد کا معاملہ ایوان بالاء پہنچ گیا،اپوزیشن نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات
سنیٹرشبلی فرازنے کہا پارٹی کے ترجمان رؤف حسن پر حملہ کیا گیا ہے ،وزیر داخلہ ایوان میں آکر بتائیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا وزیر داخلہ ایوان میں موجود نہیں ہیں۔
وزیر داخلہ یا آئی جی اسلام آباد سے بات کرکے ایوان میں بتاتا ہوں،رؤف حسن مقدمہ درج کرائیں ، قانون کے مطابق عمل ہو گا۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے رؤف حسن پر حملے کی فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا رؤف حسن کو گال پر 3 گہرے زخم آئے ہیں، زخموں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے یہ رؤف حسن کی زندگی پر حملہ تھا۔
آدھاٹیکس بھی جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی ،وزیردفاع
رؤف حسن پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات اور چیف الیکشن کمشنر ہیں ،رؤف حسن کی کبھی کسی سے دشمنی نہیں رہی جو ان پر حملے کا سبب بنے۔
ہم رؤف حسن کی زندگی پر کیے جانے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں،مطالبہ کرتے ہیں اس حملے کی فوری مکمل تحقیقات کی جائیں۔