لاہور: پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نگراں حکومت نے صوبے بھر کی بیوروکریسی میں ردوبدل کرتے ہوئے کئی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا ہے۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کردی گئیں جبکہ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور رائے اعجاز کی خدمات وفاق کے حوالے کردی گئی ہیں اور اب انہیں سندھ میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
نیر اقبال کو کمشنر بہاولپور ڈویژن، ندیم ارشاد کیانی کمشنر گوجرانوالہ، ڈاکٹر شعیب وڑائچ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) گوجرانوالہ، زاہد اقبال اعوان ڈی سی میانوالی، طاہر وٹو ڈی سی سیالکوٹ، رضوان نذیر ڈی سی اوکاڑہ، کیپٹن ریٹائرڈ وقار رشید ڈی سی قصور اور محمد ایوب خان کو ڈی سی بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔
سید قرار حسین کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) میانوالی، اطہر وحید ڈی پی او جہلم، حافظ عبدالغفار قیصرانی ڈی پی او سیالکوٹ، سیف اللہ خالد ڈی پی او حافظ آباد، ذیشان اصغر ڈی پی او اوکاڑہ، ڈاکٹر محمد اقبال ڈی پی او بہاولپور جبکہ منتظر مہدی کو ڈی پی او قصور تعینات کیا گیا ہے۔
ذوالفقار حمید کو ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ، فیصل رانا آر پی او بہاولپور، ڈاکٹر معین مسعود سٹی پولیس آفیسر ( سی پی او ) گوجرانوالہ، عامر عبداللہ ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ، بہرام خان ایس پی سٹی گوجرانوالہ، شہباز الہٰی ایس پی صدر گوجرانوالہ، خالد مسعود ایس پی اسپیشل برانچ بہاولپور اور وقار شعیب انور کو ایس پی سول لائنز تعینات کیا گیا ہے۔
شاکر احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری ایس پی انویسٹی گیشن قصور اور محمد سلیم خان نیازی کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور مقرر کردیا گیا ہے۔