غزہ کیمپ ، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند

میٹرو بس

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس ڈی چوک میں سیو غزہ کیمپ کی وجہ سے آج بھی بند رہے گی۔

حکام کے مطابق بس سروس صدر راولپنڈی سے فیض احمد فیض ا سٹیشن تک محدود رہے گی ، فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بس نہیں چلے گی۔

لاہور: میٹرو بس منصوبے پر کام کرنے والے 50 ملازمین نوکریوں سے فارغ

حکام نے بتایا کہ انتظامیہ کی درخواست پر بس سروس بند کی ، دوسری جانب سروس بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں فلسطین کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے کل پیر کو بھی میٹرو بس بند کی گئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں