پیراگون سوسائٹی اسکینڈل، سعد رفیق پھر نیب طلب


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں مبینہ کرپشن انکوائری میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کر لیا ہے۔

نیب ذرائع  کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مارچ میں نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے چھوٹے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو طلب کیا تھا، ڈائریکٹرجنرل نیب پنجاب شہزاد سلیم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کی جائیداد کے لین دین پر شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

اس سے قبل اطلاعات آئی تھیں کہ نیب کو ایسی دستاویزات مل گئی ہیں جن کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق  نے  چیف ایگزیکٹو پیراگون کے ساتھ 50 کنال سے زیادہ رقبے کا تبادلہ کیا تھا، اس کے ساتھ  ساتھ  انہوں نے پیراگون سوسائٹی میں زمین بھی حاصل کی تھی۔

نیب نے پیراگون سٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم ضیا کے دو بھائیوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں