وزیراعظم آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ یو اے ای کا دورہ کریں گے

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النیہان کی دعوت پر یو اے ای کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دورے کا شیڈول سفارتی چینلز سے طے کیا جارہا ہے۔ یہ اہم دورہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے پہلے ہوگا جو ممکنہ طور پر جون کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران وزیراعظم دبئی کے حکمران محمد بن المختوم اور دیگر شاہی عمائدین سے ملیں گے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور کاروباری افراد کا ایک گروپ بھی ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف جون میں چار روزہ دورے پر چین جائیں گے

وزیراعظم اس موقع پر سرمایہ کاری کے امکانات کے حوالے سے اپنے میزبانوں سے اہم مذاکرات کریں گے۔ ملاقاتوں میں بین الاقوامی معاملات سمیت دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے بعد یو اے ای دوسرا ملک ہوگا جس کا دورہ شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد کریں گے۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف جون کے پہلے ہفتے میں اپنے چار روزہ دورے پر بیجنگ بھی جائیں گے، ان کا یہ دورہ چار سے سات جون تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں