سعودی حکومت نے کہا ہے کہ 24 مئی 2024 سےعمرہ پرمٹ کا اجراء بند کردیا جائے گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 مئی سے بند کیے جانے والا پرمٹ کا اطلاق 20 ذوالحجہ تک رہے گا۔ صرف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ جانے کی اجازت ہو گی۔
وزارت کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اندرون مملکت سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
بغیر اجازت حج کی کوشش کرنے والوں پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہو گا، سعودی وزارت داخلہ
وزارت حج کے مطابق پرمٹ کے بغیر صرف وہ غیر ملکی ان دنوں مکہ مکرمہ جاسکتے ہیں جن کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر سے جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں سال وزارت داخلہ نے پہلے ہی اس بات کا اعلان کیا جا چکا ہے کہ بغیر پرمٹ جو بھی مکہ مکرمہ، حرمین ریلوے اسٹیشن یا مکہ کے دیگر علاقوں، حج کے مقامات پر نظر آئے گا، اس پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔