شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا، اجلاس میں نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار سمیت دیگر شریک ہوئے۔

نواز شریف پھر مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالیں گے ، سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنائے جانیکا امکان

شہباز شریف اور احسن اقبال نے نواز شریف کا نام بطور قائم مقام صدر تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اوردیگر اراکین نے تائید کر دی مگر نواز شریف نے شہباز کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے۔ اس موقع پر جنرل کونسل کے اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی صبح ساڑھے گیارہ بجے ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں