جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیل کو نکالنے کا مطالبہ

International Court

کیلیفورنیا: جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف سے اسرائیل کو رفع آپریشن سے روکنے اور فوری طور پر انخلا سے مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جنوبی افریقہ کے وکلا نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا مؤقف اختیار کیا کہ غزہ کے جنوبی صوبے رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن جاری ہے۔ عالمی عدالت انصاف اسرائیل کو رفح سے فوری انخلا کاحکم دے۔

وکلا نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نسل کشی روکنے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں آیا ہے کیونکہ اسرائیل نے فلسطین کو دنیا کے نقشے سے ہی مٹا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حیران ہیں دنیا اب تک اسرائیل کو روکنے کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ: جوبائیڈن انتظامیہ کی ایک اور رکن مستعفی

وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی عدالت نے اسرائیل کو روکنے کے لیے اقدامات پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا لیکن اسرائیل نے جان بوجھ کر عالمی عدالت کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی۔

جنوبی افریقی سفیر نے کہا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ جنوبی افریقہ فلسطینی عوام کے حقوق اور تحفظ کو سنجیدہ لیتا ہے۔


متعلقہ خبریں