اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

Ishaq Dar

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کالعدم دینے کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست خارج کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کے خلاف درخواست خارج کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں، آئین میں نائب وزیر اعظم کا عہدہ موجود نہیں ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئین کے برخلاف اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری کی گئی۔ عدالت اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تقرری کالعدم قرار دے۔

اسحاق ڈار کے سیاسی کیریئر پر ایک نظر

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ پرویز الٰہی بھی نائب وزیر اعظم تعینات ہوئے تھے۔

بعد ازاں عدالت نے وکیل درخواستگزار سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں