پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا

wali ball

اسلام آباد (عروج منصب): پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

گرین شرٹس نے ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے کرغزستان کو ہرا دیا۔ جس کے بعد پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

ایونٹ کے آخری راؤنڈ کے میچز آج کھیلے جائیں گے۔ پاکستان نے کرغزستان کو 18-25، 25-27، 25-27 سے شکست دے دی۔

قومی والی بال ٹیم ایونٹ میں ترکمانستان، افغانستان، سری لنکا کو شکست دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20کی نئی رینکنگ جاری، بھارت کےسوریا کمار پہلے نمبر پر براجمان

اسلام آباد میں جاری سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے ایران کو 22-25، 17-25، 21-25 سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں ترکمانستان نے افغانستان کو 1-3 سیٹ سے ہرایا۔

ترکمانستان نے میچ 18-25، 31-33، 17-25، 17-25 سے جیتا۔ ایشین والی بال لیگ میں آخری راؤنڈ کے میچز آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں