پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 132پوائنٹس آضافےسے 74 ہزار 663 پوآئنٹس پربند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے دوران کاروبار کے آغاز پرانڈیکس میں آج ٹریڈنگ کےدوران بلندترین سطح 75ہزار115کی سطح ریکارڈ کی گئی۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 75 ہزار کی بلند ترین سطح برقرار نہ رکھا ، 100 انڈیکس 132 پوائنٹس آضافےسے 74 ہزار 663 پوآئنٹس پربند ہوا۔
اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس نے پہلی مرتبہ 74 ہزار کی حد عبور کر لی
بدھ کو آغاز پر ہی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو تھوڑی دیر میں 573 کی سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 75 ہزار 104 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے 23.4 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 78 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 37 ارب روپے پر چلی گئی۔