سرگودھا: گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Cylinder Blast

سرگودھا: پنجاب کے ضلع سرگودھا کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے فاضل ٹاؤن میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود گیس سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھر کی چھت زمین بوس ہو گئی۔

گھر کی چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر خاتون سمیت 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 27 زخمی

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ملبے سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔


متعلقہ خبریں