سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے میجر بابر خان شہید جبکہ 3دہشتگر د ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر بلوچستان میں خفیہ آپریشن کیا گیا، آپریشن کی قیادت میانوالی سے تعلق رکھنے والے میجر بابر خان شہید کر رہے تھے۔ دونوں اطراف فائرنگ تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر بابر خان شہید اور 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 دہشت گردہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز موادبرآمد کر لیاگیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا، سیکیورٹی فورسزامن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔