چاول کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر76.57 فیصد اضافہ

چاول کی برآمد rice

ملک سے چاول کی برآمد میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر76.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ 2024 تک کی مدت میں  برآمدات کا حجم 2.690 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 76.57 فیصدزیادہ ہے۔

فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمد سے 1.522 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، مارچ میں برآمد کاحجم 355.44 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو فروری میں 374.23 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 200.84 ملین ڈالر تھا۔

مالی سال 2023 میں برآمد سے ملک کو2.10 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں باسمتی چاول کی برآمد کا حجم 631.33 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 435.53 ملین ڈالرکے مقابلے میں 45فیصدزیادہ ہے۔

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 2.058ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.087 ارب ڈالرکے مقابلے میں 89.37 فیصد زیادہ ہے۔


متعلقہ خبریں