ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 9 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1207 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.41 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1226 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
ضلعی انتظامیہ کا پشاور میں روٹی 10روپے کرنے کا فیصلہ
ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1199 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.08 فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1200 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1183 روپے، راولپنڈی 1179 روپے، گوجرانوالہ 1250 روپے، سیالکوٹ 1230 روپے، لاہور میں 1270 روپے ریکارڈ کی گئی۔
فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی
فیصل آباد1230 روپے، سرگودھا1203 روپے، ملتان 1200 روپے، بہاولپور1230 روپے، پشاور1157 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1150 روپے ریکارڈکی گئی۔
کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1167 روپے، حیدرآباد1180 روپے، سکھر1300 روپے، لاڑکانہ1173 روپے، کوئٹہ 1195 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1177 روپے ریکارڈکی گئی۔