وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لا ہور میں ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی شروع کریں گے، ن لیگ نے بچوں کو یہ نہیں سکھایا کہ ہماری فورسز پر حملہ کریں ، 9 مئی کے دن ہمارے شہدا کی یادگاروں کو راکھ کا ڈھیر بنایا گیا۔
مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے ، ہم نے چیف منسٹر اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے،جس کیلئے ہزار بچے منتخب ہوئے ، ان میں 400 لڑکیاں بھی سلیکٹ ہوئی ہیں، اورمجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اسکلز ڈویلپمنٹ میں بھی بچیوں کی بڑی تعداد ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم: بجلی، آٹے کی قیمتوں میں کمی
انہوں نے کہا کہ ہم نے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز شامل کئے ہیں، طلباو طالبات کو سائبر سیکیورٹی اور اے آئی کے کورسز کروائے جائیں گے اور اسکلز ڈویلپمنٹ کی ٹریننگ بالکل مفت دی جائے گی ۔
مجھے افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم کئی دہائیوں سے گھسے پٹےسسٹم پر چل رہے ہیں، ہم نے اسے ٹھیک کرنا ہے، بچوں کیلئے مارکیٹ کی ڈیمانڈ کےمطابق اپنے نصاب میں تبدیلی لائیں گے، مارکیٹ کے مطابق کورسز ہوں گے تو نوکریاں بھی ملیں گی۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بچوں کو فارغ التحصیل ہونے سے پہلے نوکری مل جائے،لا ہور میں ملک کی پہلی آئی ٹی یونیورسٹی شروع کریں گے۔
مسلم لیگ نے کبھی بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم اور ڈنڈے نہیں دئیے ،بچوں کو یہ کبھی نہیں سکھایا کہ ہماری فورسز پر حملہ کریں ، ہم نے اپنے بچوں کو یہ نہیں سکھانا کہ مار دو یا مر جاؤ ۔
ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں
وزیراعلی نے کہا کہ آج قائد اعظم کا گھر دیکھ کر دل خون کے آنسو رورہا تھا ،کیسے ایک جتھے نے 9مئی کو یادگاروں کو راکھ کا ڈھیر بنا یا۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے بچوں کو اسکالرشپ ،لیپ ٹاپ اوراسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام دیئے اور یوتھ لون ،دانش اسکول اور اسٹیٹ آف آرٹ کالجز اور یونیورسٹیز بھی ن لیگ نے بنائیں ہیں۔
ہم طلبا کیلئے بہت جلد بائیکس کا پروگرام لانچ کرنے جا رہے ہیں، جس کے بڑے خوبصورت ہم نے ڈیزائن کئے ہیں،گرین کلر کی بائیکس ہیں۔
مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بائیکس والی اسکیم روک دی، کیس کوئی اور چل رہا تھااچانک ان کو خیال آیاکہ پیڑول بائیکس طلبا کو دیں گے تو وہ یہ بائیکس لیکر لڑکیوں کے کالج کے سامنے جائیں گے۔
جنہوں نے لڑکیوں کے اسکول کے سامنے جانا ہے ان کو موٹر بائیک کی ضرورت نہیں ہے ، یہ تووہی والی بات ہے کہ روٹی سستی کیوں کی؟ اگر آپ روٹی سستی کریں گے تو لوگ ایک کے بجائے3 روٹیاں کھائیں گے،اور 3 روٹیاں کھانے سے وزن اور بلڈ پریشر بڑھے گا۔