خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

خام تیل کی قیمتوں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 90 ڈالر سے کم ہو کر 82 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے  باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 16 مئی سے پیٹرول کی قیمتوں میں 12 سے 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 8سے 10 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔

16 مئی سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے، تاہم پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردو بدل کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم: بجلی، آٹے کی قیمتوں میں کمی

واضح رہے کہ یکم مئی کو پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کی گئی،جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288روپے 49پیسے ہو گئی تھی۔

ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کمی کی گئی تھی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 281روپے 96پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 63 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں