آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم: بجلی، آٹے کی قیمتوں میں کمی

flour and electricity

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کر لیے، بجلی اور آٹا سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20کلو آٹےکا تھیلا 1 ہزار روپے میں ملےگا جبکہ 40 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار روپے اور ایک کلو آٹا 50 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر محکمہ توانائی نے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ گھریلو استعمال کی بجلی کے لئے ایک سے 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ ہوگی۔

شہباز شریف پارٹی عہدے سے مستعفی ، نواز شریف کو دوبارہ صدر بنایا جائے گا

نوٹیفکیشن کے مطابق 101 سے 300 یونٹ تک 5 روپے جبکہ 300 سے زیادہ یونٹس کے استعمال پر قیمت 6 روپے فی یونٹ ہو گی۔ اور کمرشل استعمال پر 300 یونٹ استعمال پر بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے ہو گی۔ 300 سے زائد یونٹس کے استعمال پر فی یونٹ بجلی کی قیمت 15 روپے ہوگی۔

علاوہ ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔ شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر اسلام آباد میں خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر، آزاد حکومت کے وزراء اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

ہم کچھ کرتے نہیں ، اس کا یہ مطلب نہیں ، پتھر پھینکتے جاؤ، چیف جسٹس

اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دے دی۔کشمیری قیادت اور جملہ شرکاء نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں