الیکشن 2018: امیدواروں کا ڈیٹا پبلک کرنے کا فیصلہ

الیکشن 2018: امیدواروں کا ڈیٹا پبلک کرنے کا فیصلہ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان میں انتخابی عمل کے ذمہ دار ادارے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2018 کے امیدواروں کا جمع کرایا گیا ڈیٹا عام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے تحت الیکشن کا حصہ بننے والے تمام امیدواروں کا ڈیٹا ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔

ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کو بھجوانا شروع کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی سے ووٹر کو آگاہی ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں