عام آدمی کو علاج کی اعلیٰ ترین سہولتیں دینگے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق دور حکومت میں ہیلتھ پر توجہ نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا ، اجلاس میں مریم نواز مری اسپتال پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو4 ارب روپے نقصان پر برہم ہوگئیں ۔

سندھ حکومت کا 9 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ ، نئی قیمت4000 روپے من مقرر

سابق دور میں سرکاری خزانے کو 4 ارب نقصان پہنچانے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ، مریم نواز کا کہنا تھا سابق دور میں صحت کی سہولیات پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنا افسوسناک ہے۔

عوام کے روپے پیسے کی حفاظت ہمارا فرض ہے، نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے ،عام آدمی کو علاج کی اعلیٰ ترین سہولتیں دینگے۔

اجلاس میں اٹک، لیہ ،میانوالی ،وہاڑی بھکر اور جہلم میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز کاجائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے گندم خریداری کے عمل کا افتتاح کردیا

اجلاس میں ہسپالوں کی تعمیر وبحالی،کلینک آن وہیل ،فری میڈیسن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، وزیر اعلیٰ نے 2500بی ایچ یو اور 300 آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں نئے اسپتال کے قیام کے لئے فوری اقدامات اورجہلم ،اٹک ، میانوالی ، مری، ساہیوال ،سیالکوٹ میں انجیو گرافی مشینیں مہیاء کرنے کی ہدایت کی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں