وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے، یہ سازش اس ملک کے خلاف سازش تھی۔ ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ، چہروں کو بے نقاب کریں گے۔
عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں جو لوگ ملوث تھے ان کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،اس گھناؤنی سازش میں ملوث افراد کے چہرے بے نقاب کریں گے۔ 9مئی کا واقعہ افسوسناک ترین واقعہ تھا، ہم نے سیاسی معاملات میں کبھی ملکی سالمیت پرآنچ آنے نہیں دی۔
پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا
انہوں نے کہا کہ یہ انتشار پسنداور فتنہ پھیلانے والا ٹولہ تھا جو اپنے ملک پر حملہ آور ہوا، آپ کیا سوچ کرملک کے دفاعی نظام کو کمزور کرنے نکل پڑے، جب جنگیں ہوتی ہیں تو ان کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں، ہمارے دشمن نے کبھی یہ جرات نہیں کی،کیونکہ اسے بھی پتہ تھا پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔ پاکستان کی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فورسز میں ہوتا ہے۔ لیکن اس سیاسی ٹولے کا مقصد ملک میں آگ لگانا اور انتشار پھیلانا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شہیدتو وہ ہوتا ہے جو جان قربان کردیتا ہے،جان سے کوئی چیز عزیز نہیں،لیکن جس سیاسی مقاصد کے تحت آپ نے شہد ا کی یادگاروں کو اینٹیں ماریں،اس سے تو یہی نظرآرہا تھا کہ آپ کا مقصداختلاف نہیں بلکہ ملک میں تباہی وبربادی پھیلانا تھا۔
سب کو پتا ہونا چاہیے کونسے چہرے تھے جنہوں نے ملک کیخلاف سازش کی ، آج ہم جس بھی عہدے پر ہیں، جو بھی مقام ملا وہ ہمیں پاکستان کی وجہ سے ہے۔ آج بھی خواتین بد زبانی کر رہی ہیں، گالیاں دے رہی ہیں، لیکن میں انہیں واضح کرنا چاہتا ہوں، پاکستان رہے گا، تاقیامت رہے گا،یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا، اس کیلئے لاکھوں افرادشہید ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ملک بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی کال دیدی
عطا تارڑ کا کہنا تھا اس وقت جو کشمیر کا حال ہے کیاآپ اس سے ناواقف ہیں؟ میں اپنی جوڈیشری سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے ملک کا یہ حال کیا ہے انہیں ابھی تک سزا کیوں نہیں مل سکی، امریکا میں جو لوگ کپٹل ہل پر حملہ آور ہوئے تھے وہ سب اپنے منطقی انجام تک پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان نسل کو بتانا ہے کہ ہمارا سب کچھ اس ملک کی بقا سے ہے، انتشار،فتنہ اور فساد کو ہم نے مسترد کرنا ہے۔