چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی

چکی

ملک میں گندم بحران کے بعد کراچی میں چکی کا آٹا 160 روپے کلو سے کم ہوکر 140 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

فلور ملز کااڑھائی نمبر آٹا 120 روپے فی کلو سے کم ہو کر 100 روپے فی کلو ہوگیا۔ پشاور میں آٹے کی 20 کلو کی بوری کی قیمت 800 روپے کم ہوگئی ہے۔

ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی

پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت میں 500 سے600 روپےتک کمی دیکھی گئی جبکہ لاہور ڈویژن میں10 کلو آٹےکا تھیلا 800 روپے، فیصل آباد ڈویژن میں 830 روپے اور گجرات ڈویژن میں 850 روپے میں دستیاب ہے۔دوسری جانب چاول پر 50 روپے فی کلو تک کمی دیکھی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے گندم اسکینڈل کی ذمہ داری صوبوں پر نہیں ڈالی،مجھ سے منسوب من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فوڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو گندم کی متوقع پیداوار کے حوالے سے بتایا گیا، ایک طریقہ تھا حکومت گندم درآمد کرے،ایک طریقہ نجی شعبے کو گندم کی درآمد کی اجازت دینا تھی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کی کمی

گندم کی ضرورت سے متعلق سمری جنریٹ کی گئی،گندم کی امپورٹ قواعد و ضوابط سے ہوئی۔

علاوہ ازیں ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، کہ کہا جا رہا ہے ہمارے دور میں گندم امپورٹ ہوئی جس سے بحرانی کیفیت پیدا ہوئی۔دوسرا چارج یہ آرہا ہے کہ ہم نے کرپشن کی اس وجہ سے گندم امپورٹ کی۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں امپورٹ بل آرڈر پی ٹی آئی کی حکومت کا ہے ،ہم نے کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں کیا،ہم ایس آر او کے تحت تسلسل سے یہ کام کررہے تھے۔

جوڈیٹا جمع ہواوہ پی ڈی ایم حکومت کے آخری دنوں میں ہوا،پی ڈی ایم حکومت نے فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا،ہم نے صرف یہ فیصلہ کیا کہ پاکستانی حکومت ریاست کاپیسہ استعمال نہیں کرے گی۔

10 اور 11مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کی پیشگوئی

ہم نے فیصلہ دیا کہ ہم خریداری نہیں کریں گے پرائیوٹ سیکٹر کو کرنے دیں،ہم نے گندم امپورٹ کرنے کی پرائیوٹ سیکٹر کو خصوصی اجازت نہیں دی ،جو ایس آر او تھا اس کے تحت پرائیوٹ سیکٹر خود امپورٹ کر سکتے تھے۔

گندم کے حوالے سے مس مینجمنٹ کے مسائل تھے،ہم نے پاکستان کی سرکار کا پیسہ بچایا،ہم نے جو فیصلہ کیا اس میں 2.4ملین ٹن کے گیپ کوسنبھالنا تھا،جو اضافی گندم کا واویلا ہے وہ صرف3،ساڑھے تین ٹن ہے،3،ساڑھے 3ٹن گندم صرف تین روز کی کھپت کیلئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3پارٹیاں ایسی ہیں 50،60فیصد امپورٹ ان کے حصہ میں آئی، سب کے سب نے ہمیں چور ڈکلیئر کیا،اگر کسی نے طلب کیا تو ہم ضرور معاونت کریں گے۔

میں پاکستان کے عوام کی عدالت میں ہوں،کتے کی خوراک منگوانے پر ڈالر خرچ کرنے پر کسی کواعتراض نہیں،سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے۔

اوپن یونیورسٹی: پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

اگر کسی کو پولیٹیکل اورالیکٹورل پراسس پر اعتراض ہے تو فورم موجودہیں،یہ فورم انہوں نے بنائے ہیں میں نے نہیں بنائے،بہت سارے لوگ 85ارب ،300ارب کی کہانی ہم پر تھوپی جا رہی ہے۔

پاکستان میں بہت سارے لوگ ٹویٹر پر مجھے چور کہہ رہے ہیں،کیا میں چور ہوں،ان کے کہنے یا مان لینے سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں