پنجاب اسمبلی میں سانحہ9مئی کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی گئی ہے ۔
قرارداد مسلم لیگ ن کی ایم پی اے راحیلہ خادم نے جمع کرائی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انتشاری ٹولہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ،انتشاری ٹولے کا سربراہ مسلسل ریاست کیخلاف زہر اگل رہا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کی کمی
قرارداد میں شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی اورحساس تنصیبات پرحملوں کی مذمت کی گئی ، مطالبہ کیا گیاایسے کرداروں کو کسی طور پر ملکی سیاست میں حصہ لینے کی پابندی ہونی چاہیے۔
کالعدم مذہبی گروہ سیاست نہیں کر سکتا،9مئی کےکردار وں کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 800 روپے کی کمی
علاوہ ازیں سانحہ نو مئی کے خلاف سندھ اسمبلی میں بھی مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی ،قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی سعدیہ جاوید نے جمع کروائی ہے۔