ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بارش rain

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سعودی عرب، دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں موسلا دھار بارشیں

خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ شمالی بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے دوسری جانب مری،گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقو ں میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔

کوئٹہ، چمن،زیارت، پشین،مستونگ،قلعہ سیف اللہ، شیرانی،موسیٰ خیل،ژوب، بارکھان، نوکنڈی اورخضدار میں بارش جبکہ قلات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

خلیجی ریاستوں میں بارشیں، پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کیلئے ہدایات جاری

وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک، بنوں، کرم، خیبر،باجوڑ، چترال، سوات، دیر،کوہستان، مالاکنڈ،شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،صوابی اور پشاورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 42، سکھر،جیکب آباد،دادواور لسبیلہ میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں