پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ‘آئی کیوب کیو’ چاند کے سفر پر روانہ

Moon Mission

پاکستان کا کی تاریخ کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو چاند کے سفر پر روانہ ہوگیا۔

پاکستان کا تاریخی سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو آج دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر چاند کے سفر پر روانہ ہوا۔ آئی کیوب کیو چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کے سفر کے لیے خلا میں بھیجا گیا۔

سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے کور کمیٹی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا ہے کہ مشن کی کامیابی پر پاکستان چاند پر جانے والا دنیا کا چھٹا ملک بن جائے گا۔ ’آئی کیوب کیو‘ کو ’چینگ 6‘ مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معاشی کامیابی کیلئے ہماری حمایت ناقابل تسخیر ہے، امریکہ

انہوں نے کہا کہ آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنا اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جبکہ چاند کے جنوبی قطب سے اہم تصاویر بنانے کے لیے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔

اس حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی سٹیلائیٹ مشن کی چاند کی جانب روانگی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر 0طلبا و دیگر فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھے۔

پراجیکٹ منیجر ڈاکٹر خرم خورشید کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی کیوب قمر کی ایک مکمل تاریخ ہے، یہ پاکستان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے چینج 6 مشن کے ساتھ مل کر پاکستان کے پہلے قمری سیٹلائٹ مشن لانچ کے تاریخی سنگ میل پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے خلائی سائنس پروگرام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، ہمیں اپنےسائنسدانوں اورچین کے تعاون پر فخر ہے۔یہ کامیابی نوجوان ذہنوں کو سائنس اور تحقیق میں ترغیب دے گی، ہمارے قمری پروگرام کو تقویت دے گی اور چاند کے بارے میں ہمارے علم کو وسعت دے گی۔

علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی چاند پر پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آئی کیوب قمر ‘‘ کی کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی، پوری پاکستانی قوم کو اس اہم کامیابی پر فخر ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی ، سپارکو اور چین کی قومی سپیس انتظامیہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور خلابازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خلا بازی کے شعبے میں ترقی کی مزید منازل طے کرنا ہیں، امید ہے کہ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے اور سائنسدان مزید محنت، لگن اور منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں