پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ

سولر solar

پنجاب حکومت ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے کسانوں کو فی ٹیوب ویل 50 فی صد تک سبسڈی دے گی۔

وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ٹیوب ویلوں کو سولرسسٹم پر منتقل کرنے میں کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سولر پینلز اب چاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کریں گے، نئے شمسی ماڈیولز متعارف

ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے میں کسانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، اس کے لیے کسانوں کو 12 ارب روپے دیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر پر منتقل کر سکتا ہے۔

وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50فی صد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی دینے کا مقصد کسانوں کی بجلی لاگت میں کمی لانا ہے۔


متعلقہ خبریں