چین میں سڑک کا ایک حصہ منہدم، 24 افراد ہلاک، کئی زخمی

China Accident

بیجنگ: چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں سڑک کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 24 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوانگ دونگ میں سڑک کا ایک حصہ منہدم ہونے سے کئی گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

سڑک منہدم ہونے کے باعث 20 کے قریب گاڑیاں گہرائی میں جا گریں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی حمایت، امریکہ کی تمام یونیورسٹیوں میں احتجاج، گرفتاریاں

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شدید بارشوں کے باعث سڑک متاثر ہوئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں