دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش

depika padukone

فلم سنگھم اگین میں دیپیکا پڈوکون پہلی بار پولیس کے کردار میں نظر آئیں گی، جہاں وہ شکتی شیٹی کا کردار ادا کریں گی۔

ماڈلنگ انڈسٹری میں جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا ہے، کترینہ کیف

فلم کی شوٹنگ حیدرآباد میں جاری ہے۔ یہ فلم سنگھم سیریز کا حصہ ہے۔ اس فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ اکشے کمار، رنویر سنگھ اور کرینہ کپور بھی نظر آئیں گی۔

فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے جس میں دیپیکا پولیس کی وردی میں کافی جارحانہ لگ رہی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ ہاتھ میں پستول پکڑے مسکرا رہی ہیں اور دوسری تصویر میں غنڈوں کو پیٹتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

ڈپریشن کی شکار بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

دیپیکا کے اس کردار کا تعارف کراتے ہوئے روہت نے سوشل میڈیا پر لکھا ملئے ہماری کاپ یونیورس کی سب سے بے رحم اور پرتشدد افسر شکتی شیٹھی سے، مائی لیڈی سنگھم، دیپیکا پڈوکون سے۔

دیپیکا پڈوکون روہت شیٹی کی فلم سیریز میں پہلی خاتون پولیس افسر کا کردار ادا کرنے پر خاصی پرجوش ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں