عامر خان کا شاہ رخ اور سلمان خان کیساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار

amir khan عامر خان

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ مل کر ایک فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

کپل شرما شو میں مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک تقریب میں ہم تینوں کی ملاقات ہوئی تھی جس میں فلم سے متعلق بات چیت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو کہا کہ ہم تینوں کو انڈسٹری میں کئی سال ہوگئے اور ہمارے کروڑوں مداح ہمیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں اور اگر ایک ساتھ کام نہیں کریں گے تو یہ مداحوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

عامر خان نے مزید کہا کہ ان کے سلمان خان اور شاہ رخ خان سے دوستانہ تعلقات ہیں اور سلمان بھائی انہیں کپڑے بھی تحفے میں دیتے رہتے ہیں۔

میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان کا شکوہ

انہوں نے تصدیق کی کہ تینوں خانز ایک ہی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

عامر خان کی جانب سے پہلی بار کپل شرما کے شو میں جانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئیں اور شائقین نے اس پر خوشی کا اظہار کیا کہ بالآخر وہ کئی سال بعد ایک ساتھ تینوں خانز کو دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں