سمانتھا رتھ پرابھو پروڈیوسر بن گئیں، سالگرہ پر پرستاروں کو سرپرائز

samantha prabhu

جنوبی بھارت کی تلگو اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو نے اپنی سالگرہ پر اپنے پرستاروں کو ایک خصوصی سرپرائز دیتے ہوئے اپنے فلم پروڈیوسر بننے کا اعلان کردیا۔

ملائیکہ اروڑا کی جانب سے خود کو تذبذب کا شکار قرار دینے پر ارباز خان کا ردعمل

سمانتھا نے گزشتہ روز اپنی 37ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنی پہلی پروڈکشن میں آئندہ آنیوالی فلم بنگارام کا پوسٹر لگایا، یہ فلم ترالالا موونگ پکچرز کے بینر تلے بن رہی ہے۔

واضح رہے کہ سمانتھا رتھ پرابھو جنوبی بھارت کی فلموں کی صف اول کی اداکارہ تو ہیں ہی، لیکن اب وہ اس اعلان کے ساتھ پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔

پریانکا نے کئی فلموں کیلئے مسترد کیے جانے کی وجوہات بتادیں

انہوں نے فلم کا جو پوسٹر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اس میں وہ خود نظر آرہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں