مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

مرغی کا گوشت chicken rate

لاہور، پشاور: برائلر مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نرخوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا۔

پشاور اور لاہور میں زندہ مرغی اور گوشت کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے، لاہور میں برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں مزید 15 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

برائلر مرغی کا گوشت 580 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 370 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

چینی کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

زندہ مرغی کی پرچون قیمت 385 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی قیمت میں 2 روپے کااضافہ ہونے سے فی درجن قیمت 239 روپے ہو گئی ہے۔

پشاور میں دو روز کے دوران زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو کمی ہو گئی ہے۔

پشاور میں زندہ برائلر مرغی جو 450 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی اس کی قیمت کم کر 420 روپے کلو پر آ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں