لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی،ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا

HOSPITAL

تھانہ شاہدرہ 25 نمبر اسٹاپ پر نجی اسپتال میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا۔

ڈکیتی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 6 ڈاکو اسلحہ لیکر نجی ہسپتال میں گھسے۔ انہوں نے گلی میں کھڑی خواتین اور افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈاکوں نے اسپتال میں مریضوں اور اسٹاف کو بھی لوٹ لیا۔ چھ ڈاکو نجی اسپتال میں لوٹ مار کرتے ہوئے مریضوں کا کھانا بھی کھاتے رہے۔ اہل علاقہ نے شکایت کی کہ بار بار کال کرنے پر بھی تھانہ شاہدرہ پولیس فورا نہ پہنچی۔


متعلقہ خبریں