پی ٹی آئی کے لوگ حکومت کیساتھ رابطےمیں ہیں، فیصل واوڈا کا دعوی

فیصل واوڈا faisal vawda

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پہلے باجوہ پر الزام لگایا گیا پھر اس کو ایکسٹینشن بھی دینی چاہی۔

ہم نیوز کے پروگرام” پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلے جسے برا کہتی ہے پھر اسی سے بات کرنا چاہتی ہے، اگر پی ٹی آئی کو بات کرنی ہے تو حکومت کا پلیٹ فارم موجود ہے۔

پاک فوج ہماری بھی ہے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے مشروط طور پر تیار ہیں، شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت کیساتھ اختلاف کرسکتے ہیں لیکن نفرت نہیں کرسکتے، 9مئی واقعے کی تحقیقات ہوں گی، اس کیلئے قانون بدلنا پڑا بھی ہم قانون بدلیں گے۔

پی ٹی آئی کی حکمت عملی ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان کی مقبولیت کا پھل کھاتے رہیں، ان میں بھی بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو روزانہ حکومت کےساتھ رابطے میں ہوتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر اور عمرایوب بھی اچھے آدمی ہیں،لیکن عمر ایوب کا ماضی نہ بھولیں ، یہ 3،3پارٹیوں سے ہو کر آئے ہیں۔

سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز ا انتقال کرگئے

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ایک فیصد بھی کھڑے نہیں بلکہ لیٹے ہوئے ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ڈیل کا انتظار کر رہے ہیں لیکن ٹیبل پر کوئی ڈیل نہیں ہے ۔

 


متعلقہ خبریں