سیاحوں کی گاڑی دریائے سوات میں گر گئی، گیارہ افراد ڈوب گئے


سوات: خیبرپختونخوا ( کے پی ) کے علاقے سوات میں سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے، سیاح عید کی چھٹیاں منانے سوات آئے تھے۔

گاڑی کو حادثہ رامیٹ کے قریب پیش آیا جبکہ سیاحوں کا تعلق بونیر سے تھا، مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے چار افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ پانچ افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

دریا میں ڈوبنے والے دو افراد کی تاحال تلاش جاری ہے، دریا کے بہاؤ میں تیزی کے باعث تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار اور پولیس کے جوانوں سمیت مقامی رضاکار بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp