دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع

flood

فیڈرل فلڈ کمیشن نے دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

وزیراعظم کل سعودی عرب جائینگے، اہم ملاقاتیں شیڈول

27تا30 اپریل کے دوران سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ اور چارسدہ کے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں، این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی اور بروقت ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔ متعلقہ ادارے سیلابی خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری مشینری وعملہ کی بر وقت دستیابی یقینی بنائیں۔

مریم نواز کیلئے ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار

ممکنہ سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں میں عوامی آگاہی کے لیے اقدامات کئے جائیں ،بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔

دریا سے منسلک علاقوں کے مکین مقامی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں،عوام موسمی حالات سے باخبر رہیں، نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر محتاط رہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں