خوبصورتی کی وجہ سے امتیاز علی نے مجھے کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا،ودیامالوادے


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم چک دے انڈیا کی اداکارہ ودیا مالوادے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے سیریز میں کام نہیں دیا جارہا تھا۔

تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو سائبر کرائم سیل نے طلب کرلیا

ودیا مالوادے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہدایتکار امیتاز علی نے مجھے سیریز ڈاکٹر اروڑا میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ انہیں یہ لگتا تھا کہ میں بہت زیادہ خوبصورت ہوں۔

ودیا مالوادے نے کہا کہ میں نے سیریز میں ویشالی نامی گھریلو خاتون کے کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا لیکن امتیاز علی اور ان کی کاسٹنگ نے مجھے یہ کہہ کر کاسٹ کرنے سے انکار کردیا تھا کہ تم اس کردار کے لیے پرفیکٹ نہیں ہو۔

مسلم مخالف بیان پر لارا دتہ نے نریندر مودی کو بہادر قرار دے دیا

اداکارہ نے کہا کہ اس کردار کے لیے امتیاز علی ایسی اداکارہ کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے جو زیادہ خوبصورت نہ ہو اور گھریلو خاتون نظر آئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں