مسلم مخالف بیان پر لارا دتہ نے نریندر مودی کو بہادر قرار دے دیا

lara datta

بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے مسلم مخالف بیان دینے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بہادر قرار دے دیا۔

رواں مالی سال 6.8 ارب ڈالر کے قرضے اورامداد حاصل

نریندر مودی نے ایک روز قبل ریاست راجستھان میں سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دیا تھا جس پر انہیں کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا ہے اور ان پر اسلامو فوبیا پھیلانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔تاہم اداکارہ لارا دتہ نے نریندر مودی کو مسلمان مخالف بیان دینے پر سراہتے ہوئے انہیں بہادر قرار دے دیا۔

محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لارا دتہ نے ایک انٹرویو کے دوران نریندر مودی کے مسلم مخالف بیان پر انہیں بہادر قرار دیا اور کہا کہ وہ جس نظریے اور عقیدے پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے اس کا کھل کر اظہار کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہر انسان کو اپنے عقائد پر رہنا چاہئیے اور یہ کہ ہر انسان ہر طبقے کو خوش بھی نہیں رکھ سکتا۔

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی مزید کم ہوگئی

لارا دتہ کی جانب سے نریندر مودی کے مسلم مخالف بیان کی حمایت کیے جانے پر کئی شوبز شخصیات حیران رہ گئیں اور انہوں نے اداکارہ کے بیان کو افسوس ناک بھی قرار دیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں